مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے ایک آڈیو میں شام میں جہاد کا حکم دیا ہے جبکہ شام میں امریکہ نواز وہابی دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد گذشتہ پانچ برسوں سے جاری ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور کئي ملین آوارہ ہوگئے ہیں وہابی دہشت گردوں کا جہاد امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اشاروں پر شروع ہوتا ہے واضح رہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم النصرہ کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے ہے جسے سعودی عرب، ترکی قطر، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔
وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے شام میں جہاد کا حکم دیدیا ہے جبکہ شام میں امریکہ نواز وہابی دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد گذشتہ پانچ برسوں سے جاری ہے۔
News ID 1863909
آپ کا تبصرہ